• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفورڈ کے رہائشی مکان میں آتشزدگی ، تین بچے ہلاک ہوگئے

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) مانچسٹر کے نواحی علاقے سیلفورڈ میں مکان میں آگ لگنے سے چھ افراد کو ہسپتال کیا گیا جن میں سے تین بچے ہلاک، جبکہ ماں اور تین سالہ بچی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والی ماں اور بچی کو انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس واقعہ کو اقدام قتل کے کا واقعہ بتایا ہے، پولیس کے مطابق مکان کے لیٹر بکس سے آگ لگانے والا مائع گھر کے اندر پھینکا گیا اور پھر آگ لگائی گئی۔ آگ لگنے کے باعث چودہ سالہ بچی کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوئی جبکہ آٹھ سالہ بچہ اور سات سالہ بچی ہسپتال میں ہلاک ہوئے۔ آگ لگتے ہی دو نوجوان بچوں نےچھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تاہم ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق مشکوک آگ آپسی رنجش کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے اور اس کا تعلق گینگز سے بھی ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ کو انڈیپنڈنٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن کو بھی رپورٹ کر دیا ہے۔
تازہ ترین