• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام تعلیمی اداروں کے امتحانی سنٹروں میں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدرحافظ عبدالواحد ہاشمی جنرل سیکرٹری فضل الرحمن رحمانی خیراللہ شاہ عتیق اللہ گلاب شاہ سید نورحافظ بشیراحمد نظریاتی حافظ عبدالمناف ودیگر نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اور اکثر تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات میسرنہیں ان سنٹروں میں طلباء و طالبات زمین پر بیٹھ کر اپنا پیپر حل کرتے ہیں جو سراسر بلوچستانی طلباء کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے انہوںنے کہاکہ امتحان دینے والے طلبہ و طالبات نے امتحانات کے لئے فیسیں ادا کی ہوتی ہیں لیکن پھربھی وہ سردی گرمی میں مشکلات سے دوچار رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے باربار صوبائی وزیر تعلیم اور کنٹرولر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام امتحانی مراکز میں اور عملے کو ضروری سامان بھی فراہم کیاجائے انہوںنےکہاکہ اگر صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام نے اس مسئلے کو حل نہ کیاتو طلبہ و طالبات احتجاج پر مجبور ہو ں گے۔
تازہ ترین