• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے فیصلے پرعمل درآمد، سندھ گورنمنٹ جنرل اسپتال کورنگی میں شام کی او پی ڈی شروع

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں شام کی او پی ڈی شروع کرنے  کے فیصلے پر عملد ر ٓا مد کر تے ہو ئے ابتدائی طور پر منگل کو سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال میں ایوننگ اوپی ڈی کا افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے بتایا کہ ملا ز مت  پیشہ افراد کی بڑی تعداد بیماری کے باوجود صبح اسپتال نہیں آپاتی کیونکہ انہیں دفاتر کی جلدی ہوتی ہے جبکہ حاملہ خواتین بچوں کے اسکول اور گھر کے کام کاج کے باعث صبح کے اوقات میں اپنا معائنہ نہیں کراپاتیں نہ ہی نوزائیدہ بچوں کا معائنہ ممکن ہو پاتا ہے جس سے ماں اور بچہ دونوں کی صحت متاثر ہوتی ہے ۔ اسی ضرورت کےپیش نظر سرکاری اسپتالوں میں شام کی اوپی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بروز منگل سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال میں اوپی ڈی کا آغاز کر دیا گیاہے جس میں جنرل میڈیسن ، جنرل سرجری، پیڈز اور گائنی کی او پی ڈیز کی جائیں گی اور یہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گی۔ قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر اوپی ڈی کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر خمیسانی ،ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عزیز بلوچ ، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق،ایم ایس لیاقت آباد اسپتال ڈاکٹر جمیل خان، سی ایل ایف کے ڈاکٹر احسن ، اسد آغا ودیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مسائل حل کررہے اور سہولیات بہتر بنارہے ہیں۔
تازہ ترین