• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا

برمنگھم(نمائندہ جنگ) دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد النبیؐ کا جلوس شدید برف باری میں نکالا گیا، جس میں جید علمائے کرام، مبلغین دعوت اسلامی ، ثناء خوانان مصطفیٰؐ اور عشاقان رسولؐ کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی، جلوس فیضان مدینہ بورڈز لے گرین سے شروع ہوا، برمنگھم کی مختلف شاہراہوں اور آلم راک روڈ سے ہوتا ہوا واپس بورڈز لے گرین فیضان مدینہ میں ختم ہوا، تمام راستے پر مرحبا یا مصطفیٰؐ، لبیک یا رسول اللہ، جشن میلاد مصطفیٰؐ، دیکھو دیکھو کون آیا محمدﷺ عربی کا دن آیا۔ تاجدار ختم نبوت زندہ آباد، آقاؐ کی آمد، مکی کی آمد مرحبا جیسے نعروں سے برمنگھم کی فضا گونجتی رہی راستے کے دونوں جانب لوگ گھروں سے نکل کر جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کرتے رہے، سردی اور برف باری کے باوجود بڑی تعداد میں شرکاء جلوس نے آقا علیہ السلام کی عظمتوں اور محبتوں کا اظہار کیا، جلوس کے آغاز اور اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی نے خصوصی دعا کروائی۔
تازہ ترین