• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت پاکستان پلٹ گونگی بہری لڑکی گیتاکے والدین تلاش کرنے میں ناکام

اندور(آئی ا ین پی ) بھارتی حکومت پاکستان سے لوٹ کر آنے والی گونگی بہری لڑکی گیتا کے والدین کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ایدھی فائونڈیشن کی کاوشوں سے اپنے ملک بھارت پہنچنے والی لڑکی گیتا کے والدین کو ابھی تک تلاش کیا جا رہا ہے۔ بہار کے مسلمان جوڑے نے دعویٰ کیا تھا کہ گیتا ان کی بیٹی ہے لیکن گیتا نے اشاروں کی زبان سے واضح کیا کہ وہ مسلمان نہیں ۔ انچارج ضلع افسر رچکا چوہان نے اس حوالے سے کہا کہ گیتا کے والدین کی تلاش کیلئے ضلع سارن کے مرزا پور گائوں کے محمد عیسیٰ اور ان کی اہلیہ زلیخا سے گیتا کی ملاقات کرائی گئی ۔
تازہ ترین