• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن ، نظریاتی عوام دوست الائنس کامیاب

بریشیا (عتیق کھٹانہ) تحریکِ انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں نظریاتی عوام دوست الائنس نے 139 ووٹ کی برتری سے شانِ پاکستان گروپ کو شکست دے کر میدان مار لیا اور عوام دوست گروپ کے فہد چیمہ شانِ پاکستان گروپ کے حاجی بشیر بوسال کو شکست دے کر تحریکِ پاکستان اٹلی کے صدر منتخب ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق نظریاتی عوام دوست الائنس نے 1021ووٹ حاصل کئے جبکہ شانِ پاکستان گروپ نے 882ووٹ حاصل کئے، ٹوٹل ووٹ 2735میں سے ٹرن آؤٹ 1903ووٹ رہا ،شانِ پاکستان گروپ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے شانِ پاکستان گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر حاجی بشیر بوسال نے کہا کہ پری پلان ریگنگ کی مزمت کرتے ہیں اور تحریکِ انصاف کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ، انہوں نے کہا ہمارے پاس دھاندلی کےثبوت موجود ہیں ، الیکشن کمیشن نے ہمارے مدِ مقابل کو جتانے کیلئے جو اقدامات کئے ان کی انکوائری کی جائے اورنتائج کالعدم قراردیئے جائیں ۔
تازہ ترین