• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، کرکٹ لیگ کیلئے نجی کمپنی کیساتھ معاہدے کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ٹین لیگ کیلئے نجی کمپنی ٹی ٹین سپورٹس مینجمنٹ ایف زیڈ ای کے ساتھ معاہدے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ درخواست انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پی سی بی اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے بہزاد حیدر ایڈووکیٹ نے مسٹر جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹر نیشنل کرکٹ کا انعقاد آئی سی سی کراتی ہے جبکہ لیگ کرکٹ جن میں بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کرتے ہیں، کا انعقاد کرانے والے ملک کے اپنے کرکٹ بورڈ کرتے ہیں اوروہی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرتے ہیں۔ ان تمام لیگز کے مالکان متعلقہ کرکٹ بورڈ ہوتے ہیں اور وہی انہیں کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اب ہونے والی ٹی ٹین لیگ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پی سی بی یہ لیگ کرا رہا ہے بلکہ یہ لیگ ایک نجی کمپنی کرارہی ہے جسے لیگ کے انعقاد کیلئے پہلے پی سی بی نے این او سی جاری کر نے سے انکار کیا تھا مگر بعد ازاں اچانک اس کمپنی کو قانون و ضوابط سے ہٹ کر این او سی جاری کر دیا گیا۔ یہ این او سی 4کروڑ روپے کے عوض جاری کیا گیا جبکہ پی سی بی نے اس بارے میں تحقیقات ہی نہیں کی کہ اس کمپنی کے مالک اور شیئر ہولڈرز کون ہیں، این او سی جاری کرنے کا عمل غیر شفاف طریقہ سے کیا گیا۔ انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی نے اس نجی کمپنی کو این او سی جاری کرنا تھا تو قانون کے تحت شفاف طریقہ کار اپنایا جاتا اور اس کیلئے نیلامی کی جاتی تاکہ دوسری کمپنیاں بھی اس اوپن بڈ میں شامل ہوتیں۔ اگر پی سی بی نے نجی کمپنیوں کو لیگ کے انعقادکیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی بنائی ہے تویہ پالیسی طلب کی جائے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ این او سی کے اجرا کا عمل شفاف ہو۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹین لیگ کے کمپنیز کے ساتھ معاہدے کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیذ کی بناپرکالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین