• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ایک ایسا طلسم کدہ ہے جہاں متنازع ہونے، مشہور ہونے یا اہم ہونے کیلئے ہر وقت آن لائن رہنے کی ضرورت ہے، اب آپ کو خبروں میں نہیں نیوز فیڈ میں رہنے کے لیے تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ آزادیِ اظہار پاکستان میں اس وقت بلند ترین سطح پہ ہے لیکن یہ آزادی اب نہ صرف ریاست کیلئے بلکہ عوام کیلئے بھی آئے دن کا عذاب بن گئی ہے۔ میڈیا کے اس طوفان نے ساری روایات، ثقافت، تجارت حتیٰ کہ پیار و محبت تک کا مفہوم بدل کے رکھ دیا ہے۔ سائبر کرائم ایکٹ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لاگو ہے۔ سائبر کرائم ایکٹ اگر منصفانہ بنیادوں پر ہمارے وطن عزیز میں نافذ العمل ہو تو اس سے ملک و قوم دونوں کے وقار میں اضافہ ہو گا۔ اظہارِ رائے اور اختلافِ رائے کے حق کو تسلیم کرنا اور کرانا ہی اس آزادی کی بنیاد ہے۔ اس آزادئ اظہار کا تحفظ کرنا ہماری مشترکہ اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔
(ثمرین نصراللہ)
iam.sumreen@gmail.com

تازہ ترین