• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی،مزید 4شیرخوار بچے جاں بحق ،ہلاکتوں کی تعداد 52ہو گئی

Todays Print

اسلام کوٹ(نامہ نگار) مٹھی اسپتال میں مزید 4شیرخوار بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں گائوں آمریو کی رہائشی نو ماہ کی سپنا بنت شنکر،پندرہ روزہ پرکاش شوجی سمیت عبداللہ اور بھیموں کے نومولود بچے شامل ہیں۔ رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 52ہو گئی ہے۔گذشتہ روز بھی ضلع بھر کی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں سینکڑوں بچوں کو علاج کے لئے لایا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق جن بچوں کا پیدائشی وزن کم ہوتا ہے اور خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔وہ کسی نہ کسی بیماری میں گھیر لیئے جاتے ہیں۔جن کو بعد میں کور کرنا مشکل بن جاتا ہے ۔

تازہ ترین