• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمشنر 21دسمبر کو صدر پاکستان کو سفارتی اسناد پیش کریں گے

لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ جمعرات 21دسمبر کو صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی سفا ر تی اسناد پیش کریں گے۔اس کے علاوہ وہ صدرمملکت کوان کے بھارتی ہم منصب رام ناتھ کووند کی طرف سے نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔ایوان صدر میں ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیں گے۔
تازہ ترین