• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں نے شہر کا طویل ترین فلائی اوور بنایا ہے۔
یہ کئی کلومیٹر لمبا ہے۔
ایک رہائشی علاقے سے شروع ہوتا ہے،
مصروف چوراہے کے اوپر سے گزرتا ہے،
اور تجارتی علاقے میں اترتا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’بہت خوب!
اس چوراہے پر ہمیشہ ٹریفک جام رہتا ہے،
کیونکہ وہاں سے ٹرالر گزرتے ہیں۔
اسی لیے تمہیں فلائی اوور بنانے کا خیال آیا ہوگا۔‘‘
میں نے تعریف کی۔
ڈوڈو نے کہا۔
’’نہیں، یہ خیال تو کبھی نہیں آیا۔
در اصل ہمارے شہر میں کوئی جلسہ گاہ نہیں تھی۔
میں نے فلائی اوور اس لیے بنایا کہ سیاسی جماعتیں اس پر جلسے کر سکیں۔‘‘

تازہ ترین