• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہوبارٹ ( جنگ نیوز) بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کے لئے کوچنگ کرنے والے گیری کرسٹن اپنے ہی کھلاڑی کے زور دار اسٹروک سے جبڑا تڑوابیٹھے۔ کوچ کو ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس کے ذریعہ ڈینٹسٹ کے پاس لے جایا گیا، جہاں ایک سے زائد ٹوٹے دانتوں کا علاج کیا گیا۔ بیلیریو اوول میں کرسٹن بگ بیش کے ٹاپ اسکورر ڈی آرسی شارٹ بیٹنگ پریکٹس کرارہے تھے، اس دوران بیٹسمین کے ایک زوردار اسٹروک پر گیند کوچ کے منہ پر جالگی اور شدید زخمی ہوگئے۔ ہریکنز کے کپتان جارج بیلی نے حادثے سے متعلق کہا کہ شارٹ بہت زبردست بیٹنگ کررہے تھے۔
تازہ ترین