• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ، ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن و دیگر کے خلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تین سال سے کارروائی ہو رہی لیکن نتائج کچھ نہیں ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے حکم دیتے ہوئےسماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے رو برو بدھ کو سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن و دیگر کے خلاف سر کاری اراضی کی غیر قانونی الاٹ کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔منگل کو سماعت کے دوران عدالت میں نیب کےپراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ1992 میں چھ ایکڑ زمین الاٹ کی گئی جو خلاف ضابطہ تھی انکوائری اورتحقیقات مکمل کرلی گئی ہے چیرمین نیب کی جانب سے جواب آنے پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی جائے گی عدالت نے ریفرنس دائر نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے نیب حکام کی سرزنش کی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین سال سے کارروائی ہو رہی لیکن نتائج کچھ نہیں ہیں۔
تازہ ترین