• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اسپیشل کمیٹی کو حج ایڈوائزری کمیٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حج ۰اسپیشل کمیٹی کو حج ایڈوائزری کمیٹی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی‘ حج اسپیشل کمیٹی کو حج ئایڈوائزری کمیٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے دیا۔ اتوار کو میڈیاکے مطابق وفاقی کابینہ نے حج اسپیشل۰ کمیٹی کو حج ایڈوائزری کمیٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ وفاقی کابینہ نے حج 2018کے انتظامات پر نگرانی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کابینہ کمیٹی ارکان کو وزارت مذہبی امور کی حج ایڈوائزری کمیٹی میں ضم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی کمیٹی کے انضمام کی منظوری دے دی خصوصی کمیٹی کا انضمام کا نوٹیفکیشن چند روز میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین