• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان اور اراکین اسمبلی عوام کے مسائل سے لا تعلق ہو گئے،الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ سیاستدان اور ارکان پارلیمنٹ عوام کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا جائے؟ ۔ یہ وڈیروں اور جاگیرداروں کا پاکستان تو ہوسکتا ہے قائد اعظم ؒ کا پاکستان نہیں ۔ نقیب اللہ محسود ،شاہ محمد ،زینب امین ،ثانیہ خاصخیلی ،شمائلہ عباسی ، مقصود کے قتل کے واقعات نے عام آدمی کا اداروں پر اعتماد بری طرح مجروح کردیا ہے ۔ قوم کی بیٹیوں اور بیٹوں کے قاتلوں کو عبرتناک سزائیں دی جائے ۔ پاسبان وڈیرہ شاہی کے خاتمے کے لئے میدان عمل میں آگئی ہے ۔اب چلے ہوئے کارتوس نہیں چلیں گے ۔
تازہ ترین