• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھتہ مافیا کی سر گرمیاں دو بارہ شروع ہو نا لمحہ فکریہ ہے،جاوید ارسلا

کراچی (پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی رہنما جاوید ارسلا خان نے کھارا در مارکیٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں جاں بحق ہو نیوالےتاجر کے ورثا اورزخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھتہ مافیا کا ایک بار پھر سرگرم و فعال ہوجانا سندھ حکومت کیلئے لمحۂ فکریہ ہے، انہوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھتہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔
تازہ ترین