• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسک لیگ فٹبال کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، محمد وسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلاسک فٹ بال لیگ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہو گی۔ اس بات کا اظہار عالمی باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے موجودہ عالمی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم نے نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان اس کھیل میں خاطر خواہ ترقی نہیں کر سکا جس کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک اس کھیل کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا جانا بھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کلاسک فٹ بال لیگ کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر سندھ فٹ بال کے سیکرٹری رحیم بلوچ اور ڈائریکٹر کلاسک فٹ بال لیگ شاہد کھوکھر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین