• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکیال سیکٹر ، بھارتی فوج کی شدید گولہ باری ،بچہ زخمی ،املاک کو نقصان

Todays Print

نکیال ( نامہ نگار) نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے 8سالہ بچہ زخمی ہو گیا ،فائرنگ کی زد میں آکر متعدد مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد مکانوں اور دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ،شادی والے گھر میں بھگدڑ مچ گئی تاہم لوگ محفوظ رہے ۔کنٹرول لائن پر حالات بدستور کشیدہ ہیں ۔تفصیل کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے نکیال سیکٹر کے گائوں ترکنڈی ،داتوٹ ،پلانی ،نرگل ،کلر گالہ ،دھوٹ،سمٹی ،ٹھارو،کھنٹیاں کالونی، بترونی،چیری مجہان ،چکلی مجہان میں شدید گولہ باری کی گئی ۔گولہ باری سے ترکنڈی کے رہائشی 8سالہ عصفان شاہد زخمی ہوا جبکہ سمٹی ٹھاروں کے رہائشی محمد خالق کی 4بکریاں جاں بحق ہو گئیں ،متعدد مکانوں اوردکانوںکو شدید نقصان پہنچا ہے ۔کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں ،لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔

تازہ ترین