• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھر کے رہائشی افراد نے مدرسے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ مدرسے کی طالبہ کو مدرسے جاتے ہوئے بااثر افراد نے اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان اب متاثرہ بچی کے ورثاءکو مقدمے سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں اور بااثر ملزمان کو گرفتار کرکے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین