• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے۔
اس میں بڑے نام والے کھلاڑی شامل ہیں۔
تماشائی بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
لیکن کام یابی حاصل نہیں ہوتی۔‘‘
میں نے ڈوڈو سے پریشانی بیان کی۔
’’کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کیا نتیجہ رہا؟‘‘
ڈوڈو نے دریافت کیا۔
’’فائنل میں پہنچ کر ہار گئے۔‘‘
میں نے بتایا۔
’’ون ڈے ٹورنامنٹ میں؟‘‘
’’سیمی فائنل میں ناکامی ہوئی۔‘‘
’’ٹی ٹوئنٹی سیریز میں؟‘‘
’’یک طرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘
ڈوڈو نے اسکورکارڈز پر ایک نظر ڈالی۔
’’ٹیم کا نام بدلیں یا کِٹ بدلیں یا کوچ بدلیں؟‘‘
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’سب سے پہلے کپتان بدلیں۔‘‘

تازہ ترین