• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کے عمران کیخلاف 10ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت26 فروری تک ملتوی

Todays Print

راولپنڈ ی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف دائر10ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 26فروری تک ملتوی کردی، مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے عمران کیخلاف دائر دعویٰ میں الزام عائد کر رکھا ہے کہ انہوںنے اپنی تقاریر میں انھیں منشیات فروش کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کئے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، گزشتہ روز فریقین کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر بحث موخر کر دی اور شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین