• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بھائی ایک پان بنا دو، ظہور راجا جانی۔
تمباکو کم، چھالیہ زیادہ۔‘‘
ڈوڈو نے آرڈر دیا۔
’’چھالیہ نہیں مل رہی بھیا!
بغیر چھالیہ کا پان کھانا ہے تو بتاؤ!‘‘
پنواڑی نے چونے میں کھویا پھینٹتے ہوئے کہا۔
’’چندا! جلدی سے سلیمانی پان بنا دے۔
چھالیہ کی جگہ کھجور کے دو چار ٹکڑے!‘‘
ایک انکل نے فرمائش کی۔
’’اماں یار! مجھے میٹھا پان دے دو۔
چھالیہ کی جگہ بادام کے دو چار ٹکڑے!‘‘
میں نے ہدایت کی۔
پنواڑی نے ڈوڈو کی طرف دیکھا،
’’جی بھیا! کیا کروں؟‘‘

تازہ ترین