• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،معتمرین و عازمین حج کی سہولت کیلئے اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف

ریاض(شاہد نعیم،نمائندہ جنگ)وزارت حج و عمرہ کی جانب سے معتمرین و عازمین کی سہولت کےلئے اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے ۔ مخصو ص ایپ کے ذریعے حج وعمرہ امورسے متعلق معلومات کا حصول آسان ہو جائیگا ۔ وزرات حج و عمرہ کی جانب سے مملکت کے وژن 2030 کو مدنظررکھتے ہوئے کام کیا جارہا ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔ وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے سالانہ ثقافتی میلے جنادریہ میں لگائے گئے اسٹال پر تیار کی جانے والی ایپ کی نمائش کی جسے مزید بہتر کیا جارہا ہے ۔ جنادریہ میلے میں شریک وزارت کے اہلکار نے بتایا کہ مخصوص ایپ کے ذریعے زائرین ، معتمرین اور عازمین حج کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکے گی ۔ انکی جانب سے استفسارات کے فوری جوابات دیئے جائیں گے ۔ ایپ سے خود کار سسٹم کے تحت استفسارات کے جوابات دیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین