• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی انصاف سمیت تمام سہولیات کی یقینی فراہمی بنیادی نقطہ ہے ،مقررین

لاہور ( خبرنگار خصوصی)سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقعہ پر ʼ شہریوں کے بنیادی جمہوری حقوق اور ریاستی ذمہ داریوں ʼ کے عنوان سے ایک روزہ قومی کانفرس کا انعقادلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال میں کیا گی جس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے آرگنائزر و سی ای او پاکستان گلوبل انشیٹیو مخدوم وسیم قریشی نے کہا کہ سماجی انصاف کے عالمی دن کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو آئین پاکستان کی طرف سے مہیا کردہ بنیادی انسانی حقوق اور ریاستی اداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شہریوں آگاہی فراہم کرنا ہے ، اس موقعہ پر مہمان خصوسی سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے آئین کے مطابق تمام انسان بنیادی طور پر آزاد پیدا ہوئے ہیں اور ریاست کی طرف سے بلا امتیاز اور بلا تفریق تمام انسانوں کی سماجی انصاف سمیت تمام سہولیات کی یقینی فراہمی بنیادی نقطہ ہے ، انسانی حقوق کے وکیل رہنما اشرف عاصمی ، نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، جسٹس پارٹی کے ملک منصف اعوان، زارہ خرم ، اقلیتی رہنما شاہد معراج نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین