• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہاگجر کے رہائشی نے خود کوگولی ماردی

پشاور(کرائم رپورٹر) چمکنی کے علاقہ چوہا گجر میں بیوی کے میکے چلے جانے سے شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے خود کو گولی مار کر لہولہان کردیا ‘ تفصیلات کے مطابق واحد ولد شیرزمان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی اورمنانے کے باوجود بھی واپس نہیں آرہی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے خودکو پستول سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کراکے پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین