• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کباڑی کے گوداموں کیخلاف کارروائی کی جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)فلاح وبہبود نوجوانان رئیسانی روڈ کلی شیخان کے صدر حاجی تاج محمد بڑیچ ،جنرل سیکرٹری علی محمد بڑیچ، نائب صدر نصیر بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے وہاں کے عوام کے دل جیت لئے اور فوری مسائل حل کرانے میں اقدامات کئے ہیںوزیر اعلیٰ ہمارے بھی علاقے کا دورہ کریں تاکہ یہاں کباڑی کے گوداموں اور گوبر مافیا کیخلاف کارروائی کی جاسکےتاکہ یہاں کے مکینوں کو اچھا ماحول میسر آسکے گرمیوں کے دنوں میں مچھر وغیرہ سے ڈینگی جیسے موذی مرض کاخطرہ رہتا ہے ۔
تازہ ترین