• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی زبان کی کلاسیں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینگی،چینی سفیر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ روز چینی زبان کی کلاسوں کا آغاز کردیا ہے ۔اس کا مقصد ان پروفیشنل اورکاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنا ہے۔جو چین میں کاروبار کرنے خواہش رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ زبان کسی کو بھی سمجھنے کے لیے بنیادی ذریعہ ہے چینی زبان کی کلاسیں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیںگی۔ اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان زبان کی جو رکاوٹ ہےوہ ختم ہوجائیگی۔یاد رہے کہ پاکستان میں چینی زبان کی تعلیم آٹھ سال قبل شروع کی گئی تھی۔اور اب اس کی تعلیم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔جو خاص طور پر کاروباری تعلیمی اور دانشور شخصیات کے لیے ہے۔
تازہ ترین