• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم تنولی فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے عالمی تعلقات کے چیئرمین مقرر

کراچی ( پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے محمد سلیم خان تنولی کو قائمہ کمیٹی برائے عالمی تعلقات کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری سال 2018 کے لیے کی گئی ہے۔ محمد سلیم خان تنولی فیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عالمی تعلقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایگزیبیشن انڈسٹری کی عالمی ایسوسی ایشن ، یو ایف آئی کے فرسٹ وائس چیئر برائے ایشیا پیسفک، ایشیا ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن (ٹرپل اے) کے نائب صدر، ایشین فیڈریشن آف ایگزیبیشن اینڈ کنونشن ایسوسی ایشن کے ممبر اور پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی ممبر ہیں۔
تازہ ترین