• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا مہاجرین سے متعلق قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانسیسی حکومت مہاجرین کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس نئے منصوبے کے تحت مہاجرین سے متعلق ملکی قوانین میں سختی لائی جائے گی، جبکہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو زیادہ عرصے تک حراست میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب فرانسیسی حکومت کے اس منصوبے کو تارکین وطن کی امداد کرنے والی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ فرانس کے جنرل انسپکٹر جیل خانہ جات نے بھی ملک میں حراستی مراکز کی ناگفتہ بہ صورت حال کے تناظر میں منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ اس سے پہلے فرانسیسی صدر میکرون کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ حق دار تارکین وطن کو فرانس میں خوش آمدید کہا جاتا رہے گا، تاہم سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزاروں اور غیر قانونی طور پر ملک میں پہنچنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کڑے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔
تازہ ترین