• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈسیفٹی تعلیم دیں، 80فیصد حادثات کاذمہ دارڈرائیور،سابق آئی جی چیمہ

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے سابق آئی جی موٹرویز ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں 80فیصد غلطی ڈرائیورز کی ہوتی ہے اکثر ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہیں ہوتا یا غیر قانونی طریقے سے لائسنس حاصل کیا ہوتا ہے ٹریفک قوانین کی سخت پابندی سے حادثات میں کمی ممکن ہے دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنا بھی حادثات کا باعث بنتا ہے روڈ سیفٹی کو نصاب کا حصہ بنانا چاہئے،جرمانہ بڑھایا،سزاوٴں میں اضافہ کیا جائے، اس موضوع پر حکومت،میڈیا اور پالیسی سازوں کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔صدرکراچی چیمبر جنید ماکڑا نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کی قائم کردہ فضا سے سرمایہ دار خوفزدہ ہیں۔ماہر امور سرمایہ کاری سمیع اللہ طارق نے کہا کہ بجٹ کے بعد مارکیٹ مستحکم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں آئی ایم ایف پروگرام بھی معاشی صورتحال کو بہتر کرے گا۔ماہر ٹیکس امور قادر میمن نے کہا کہ اگر اسکیم کی معیاد میں اضافہ کر دیا جائے تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حیدر زمان قریشی،رہنما مسلم لیگ ن مشاہداللہ خان، وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔پروگرام میں سنتوش کمارکو ان کی 37ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا سنتوش کمار کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا ۔ انہوں نے 92فلموں میں کام کیا جبکہ 3نگارایوارڈ اپنے نام کئے۔ نمائندہ جیو نیوز محبو ب علی نے بتا یا کہ وادی کالام ،مالم جبہ سمیت پانچ سے چھ لاکھ سیاحوں نے سوات کے مختلف مقامات کا رخ کیا ۔کالام میں تقریبا ً 350ہوٹل ہیں لیکن عید کے دنوں میں یہاں کمرہ ملنا بہت مشکل ہوچکا تھا ۔اسی طرح مینگورہ میں تقریباً 130ہوٹل ہیں لیکن کسی ہوٹل کا کوئی کمرہ حالی نہیں تھا ۔سیاحت سے عام لوگوں کوبھی بہت فائدہ پہنچا ہے ۔البتہ عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اگرچہ انتظامیہ نے خاطرخواہ انتظامات کئے تھے لیکن سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس بار سوات کا رخ کیا ۔ہوٹلوں کا کرایہ 20سے 30ہزار تک پہنچ چکے تھے ۔سڑکوں کی خستہ خالی بھی پریشانی کا باعث بنی ۔حکومت بہت کچھ کرسکتی ہے سوات کے دو سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ ہیں ۔کالام کی سڑک 2010کے سیلاب سے خراب ہوئی جسے آج تک ٹھیک نہیں کیا گیا ۔مالم جبہ کی سڑکیں بھی خراب ہیں۔
تازہ ترین