• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک اورکوہاٹ میں سوئی گیس کی فراہمی22جون تک معطل رہے گی

پشاور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ضلع کرک اورکوہاٹ میں غیرقانونی پلاسٹرآف پیرس فیکٹریز، غیرقانونی کنکشنزاورغیرقانونی کنکشن کے باعث لیکج مرمت سے متعلق آپریشن کاآغازکر دیا گیا ھے تاہم اس ضمن میں عوام الناس اورسوئی گیس سٹاف کے حفاظت اور سانحہ کی پیش نظر22جون تک صبح 08:00سے سہ پہر 05:00بجے تک سوئی گیس فراہمی معطل رہیگی۔یہ اعلان تر جمان سوئی نادرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخوا نےکیا ترجمان کے مطابق ضلع کرک اورکوہاٹ میں گیس لیکج مرمت،غیرقانونی پلاسٹرآف پیرس اورکنکنشزکیخلاف آپریس کے دوران لاچی، شاکردرہ،ترخہ کوے، بانڈہ داؤدشاہ اورذاناکامیں سوئی گیس فراہمی22جون تک معطل رہیگی۔ صارفین کہ سوئی گیس کے آلات بندرکھے تاکہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔
تازہ ترین