• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی تیاری اور فروخت جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حفظان صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیاءکی تیاری اور فروخت کو یقینی بنانے کے لئے قائم سندھ فوڈ اتھارٹی چند کارروائیوں کے بعد غائب‘ حیدرآباد میں بیشتر دکانوں اور ہوٹلز میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی تیاری اور فروخت جاری ہے ۔جبکہ شہر میں 80 فیصد سے زائد دکانیں اور ہوٹلز کو فوڈ اتھارٹی نے لائسنس ہی جاری نہیں کئے۔ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاءکے استعمال کے باعث اموات کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے سندھ فوڈ اتھارٹی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد صوبے بھر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاءکی تیاری اور فروخت رجسٹریشن‘ لائسنس‘ عوام میں آگہی مہم ہے لیکن تین سال گزرنے کے باوجود فوڈ اتھارٹی نہ صوبے بھر میں رجسٹریشن اور لائسنس کا کام مکمل کرسکی ہے نہ ہی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک ماہ قبل حیدرآباد سمیت چند اضلاع میں کارروائیاں کرکے بیکریوں ‘ مٹھائی‘ دودھ کی دکانوں اور ہوٹلز پر جرمانے عائد اور سیل کیا گیا جو بعد میں دوبارہ کھل گئیں۔
تازہ ترین