• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائن آٹے کی بوری 46 سو سے کم کر کے 43 سو روپے کرنے پراتفاق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے فلور ملز ایسوسی ایشن اور نان بائی ایسوسی ایشن وفد سے مذاکرات ہو ئے جس میں ضلعی انتظامیہ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین فائن آٹے کی بوری 46 سو سے کم کر کے 43 سو روپے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کا کوٹہ ملنے پر فلور ملز فائن آٹے کی قیمت دو سو روپے مزید کم کی جائے گی، آٹے کی قیمت کم ہونے سے روٹی نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،20 کلو گرام تھیلا مارکیٹ میں808 روپے میں فروخت ہو گا۔
تازہ ترین