• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے بھی بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے،تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کسی بھی مجرم یا ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز اتھارٹی وفاقی حکومت ہی ہے،پہلے تو لوگوں کے نام خاموشی کے ساتھ ای سی ایل میں ڈال دیئے جاتے تھے لیکن چوہدری نثار علی خان کے دور میں کافی تبدیلیاں آئیں اور ای سی ایل میں نام شام ہونے کا پتا لگنے لگا،نواز شریف کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا لیکن اب نیب نے بھی بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے ،ان خیالات کا اظہار اینکر پرسن اور ماہر قانون منیب فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں کیا۔ وزیر خوراک و زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کراچی میں ٹڈی دل کی آمد پر پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈل دل سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوکر بلوچستان کی طرف جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اب تک ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، رہنما جمعیت علمائے اسلام ف حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت حقیقی مینڈیٹ پر نہیں بلکہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر آئی ہے۔منیب فاروق کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا یہ موقف رہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت حکومت کی وجہ سے مزید بگڑی ہے ،اگر حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں نواز شریف کے وکلا عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں اور انکی رپورٹس تو پہلے ہی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین