• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ سے مطلقہ خاتون کو اغواءکرنے والا ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے مطلقہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اغوا ءکرنے والے خیبر ایجنسی کے رہائشی کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ دنوںبنارس آباد کی رہائشی مسماة شیش بیگم زوجہ عماد الدین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسماة شمائلہ جو کہ تین بچوں کی ماں ہے اپنے شوہر سے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے طلاق لیکر اس کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھی اس دوران اس کی موبائل فون پر فضل محمود ولد شاہ محمود سکنہ کوکی خیل خیبر ایجنسی کیساتھ دوستی ہوگی جس نے اس کی بیٹی کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گیا جبکہ اس کی بیٹی گھر سے 7 لاکھ روپے کی رقم بھی ساتھ لے گئی ہے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گزشتہ روز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے خاتون کو اغواءکرنے کے الزام میں مسترد کردیا پولیس نے ملزم کو جیل منتقل کرکے خاتون کی تلاش شروع کردی ۔ 
تازہ ترین