• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں اضافہ کیا گیا‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں 143فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا گیس نرخوں میں اضافے پر کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی بہت خراب معیشت ملی ہے، گیس کی قیمت گزشتہ حکومت کو بڑھانی چاہیے تھی، سیاسی وجوہات پر ایسا نہ کیا گیا، قوم سے سچ بولیں گے اور اصلاحات لائیں گے۔

تازہ ترین