• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ اگلے اجلاس تک ٹل گیا

تحریک انصاف کی حکومت میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اگلے اجلاس تک ٹل گیا ہے ۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں گردشی قرضوں کی وصولی صارفین سے نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں نیپرا اور پاورڈویژن کو آئندہ 3سے 5 سال کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے بلوں کی وصولی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بناجاسکے ،صنعتی شعبے کو یکساں نرخوں پر بجلی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پالیسی میں لائن لاسز کم سے کم کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائےاور فیصلہ کیا گیا کہ گردشی قرضوں کی وصولی صارفین سے نہیں کریں گے۔

تازہ ترین