• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا زمین سے قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی و سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن فوری طور پر تیز کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خا ن نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری زمین ہر صورت واگزار کرائی جائے اور قبضہ چھڑانے کےلیے تمام انتظامی و قانونی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا،جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلقہ امور اور وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے امور پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی و سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن فوری تیز کیاجائے۔

اجلاس میں سی ڈی اے کےماسٹر پلان میں نئے تقاضوں کےمطابق تبدیلیوں کی تجاویز تیار کرنے کی منظوری دےدی گئی جنہیں باضابطہ طور پر کابینہ کےاجلاس میں پیش کیاجائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری زمین ہرصورت واگزار کرائی جائے اور قبضہ چھڑانے کےلیے تمام انتظامی و قانونی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تازہ ترین