• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پیچھے ہٹ رہا ہے، جانتا ہےکشمیر سمیت تمام امور پر بات کرنا ہوگی،سرتاج عزیز

 اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مذاکرات سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کی میز سے پاکستان نہیں بھارت راہ فرار اختیار کر رہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے گریز نہیں کررہا اور اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کی منطق حقیقت پر مبنی نہیں۔
تازہ ترین