کوئٹہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

October 18, 2021

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سریاب روڈ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں فٹ پاتھ کے ساتھ موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کےبعد دھول اٹھتی ہے، اس دوران قریب کھڑے اور وہاں سے گزرتے ہوئے افراد کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سریاب روڈ میں دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔