یورپی کونسل کے سربراہ کا چینی صدر کو فون‘ مختلف امور پر تشویش کا اظہار

October 19, 2021

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی کونسل کے صدر نے چینی صدر سے فون پر گفتگو کے بعد کہا ہے کہ فریقین جلد سربراہ اجلاس منعقد کریں گے۔ چارلس میشیل نے شی جن پینگ کو آبنائے کے پار تائیوان کے ساتھ چینی کشیدگی اور انسانی حقوق کی صورت حال پر یورپی یونین کی تشویش سے آگاہ کیا۔ یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ میشیل نے چینی طیاروں کے تائیوان کے فضائی شناختی زون میں داخل ہونے اور بحیرہ جنوبی چین میں واقع جزائر پر متنازع چینی دعوؤں کا معاملہ اٹھایا۔