آسٹریا میں ایک دن میں 2242 نئے کورونا انفیکشن اور 6اموات رپورٹ

October 19, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) محکمہ صحت نے آسٹریا بھرمیں ایک دن میں 2242 نئے کورونا انفیکشن اور چھ اموات کااعلان کیا۔ ایک ہفتہ قبل اتوار کو آسٹریا میں 1675 نئے انفیکشن تھے اور چھ اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ مجموعی طور پر وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے 775782 مثبت کورونا ٹیسٹ اور 11167 اموات اور 742461 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت 854 کورونا کے مریض آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ان میں سے 637 نارمل وارڈز میں اور 217 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔