جشنِ میلاد النبیؐ پر بنی گالا کو کیسا سجایا گیا؟

October 19, 2021

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو جشنِ میلاد النبیؐ کے سلسلے میں رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بنی گالا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بنی گالا کو برقی قمقموں س سجا دیکھ جاسکتا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم کے گھر میں کیے گئے چراغاں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج جشن میلاد النبیﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔