ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مولانا طارق جمیل

October 19, 2021

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ کا سفر الفاظ سے پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو بیڑا اٹھانا پڑے گا، تحائف منصب کو ملتے ہیں ذات کو نہیں۔

معروف عالم دین نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مدینہ میں تحفے بیت المال میں جمع ہوتے تھے۔