وزیر اعظم عمران خان نے دوران تقریر عرس، دھمال اور چرس پینے کا ذکر کردیا۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد رحمۃ للعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عرس ہوتے ہیں، وہاں دھمال ہوتے ہیں لوگ خوشیاں مناتے ہیں، چرس پیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بتانا چاہیے کہ ہمارا دین تو پیار کا دین ہے، بندوق کی نوک پر تقسیم کرنا ہمارا دین نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں وزیراعظم خود سارے مزے کر گیا اور اب ریاست مدینہ بنارہا ہے۔
اس پر وزیراعظم نے کہا تو میں کہتا ہوں کہ میں نے سب دیکھا ہے، مجھے سب پتا ہے، مجھے اس وقت ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں تھی۔