امریکی وزارت صحت میں خواجہ سرا کی تعیناتی

October 20, 2021

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے صحت نے ملکی تاریخ میں پہلے خواجہ سرا فور اسٹار افسر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیوائن اب امریکی پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کے ایڈمرل ہیں۔

انہوں نے حلف برداری کی تقریر کے دوران اس موقع کو ’اہم‘ اور’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔

سیکریٹری صحت ہاویر بسیرا نے ڈاکٹر لیوائن کی تقرری کو مساوات کی طرف ایک بڑا قدام قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر لیوائن ہارورڈ کالج اور Tulane یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے اس سے قبل ماہر امراض اطفال کے طور پر امور انجام دیئے ہیں۔