اپوزیشن کے مذاکراتی وفد نے حکومت سے بات چیت کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے۔
سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی قیادت میں اپوزیشن قیادت میں اپوزیشن قائدین نے محمود اچکزئی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے محمود اچکزئی کو حکومتی اراکین کے ساتھ مذاکرات کے پیشرفت سے آگاہی دی۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق دوران گفتگو مذاکرات کی تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکراتی عمل سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، عامر ڈوگر، حلیم عادل شیخ اور اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔