جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے چھ اضلاع کے انتخابات مکمل

October 21, 2021

کوئٹہ( آئی این پی ) جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے چھ اضلاع کے سالانہ انتخابات صوبائی صدر محمد حسن شہاب وودیگر کی نگرانی میں مکمل ہوگئے ۔ جے ٹی آئی کے صوبائی صدر محمد حسن شہاب ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی نظم نے بلوچستان کے اضلاع کا مرحلہ وار سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں عبدالغفور سمالانی ضلع مستونگ کے صدر، حافظ خالدمحمودثاقب ناظم عمومی، آغا مصباح الرحمٰن ضلع قلات کے صدر حافظ سلیم اللہ لانگو ناظم عمومی، قاری شریف اللہ ضلع سوراب کے صدر، حافظ محمد طاہر ناظم عمومی ، ابوذر بزنجوضلع خضدار کے صدر بلال احمد مردوئی ناظم عمومی، ابوبکر کریم ضلع لسبیلہ کے صدر، ارشاد احمد ناظم عمومی اور فضل اللہ لہڑی ضلع نصیر آباد کے صدر، بلال احمد جتک ناظم عمومی منتخب ہوگئے ۔جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کی طرف سے تمام نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیاکہ نومنتخب ذمہ دار تنظیم کی فعالیت کیلئے دن رات محنت کریں گے، تنظیم کو دینی مدارس کے ساتھ عصری اداروں میں فعال و منظم کریں گے جیساکہ جے ٹی آئی کا مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے ۔