ویرات کوہلی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نروس؟

October 21, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گھبراہٹ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر اظہارِ خیال اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ پُرمزاح انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرہ کیا۔

ویرات کوہلی نے لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال لکھا کہ اتوار کو ہونے والے سب سے بڑے ٹاکرے کیلئے آپ گھبراہٹ کا شکار تو نہیں ہیں؟

جواب میں انہوں نے اپنے برانڈ ’Wrogn‘ کی ٹی شرٹ زیب تن کیے ، برانڈ کے لوگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا۔

مداح اخذ کررہے ہیں کہ ممکنہ طور پر کوہلی اس بڑے میچ کیلئے بالکل نروِس نہیں ہیں۔

کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ایک شاندار ریکارڈ ہے، کوہلی نے 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی جس نے بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔