بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بائیوسیکیور ببل کی سختیوں کی جھلکی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں بائیو سیکیور ببل میں ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی سختیوں کو ایک تصویر میں بیان کیا ہے۔
کوہلی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہوں نے خود کو کرسی پر بِٹھا کر رسی سے باندھ رکھا ہے ، تصویر میں ان کی زبان باہر نکلی ہوئی ہے اور آنکھوں میں بے بسی ہے۔
ویرات کوہلی نے اس تصویر میں کرکٹرز کی بائیو سیکیور ببل کی سختیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہ کر ایسا محسوس ہوتا ہے‘ ۔
بھارتی ٹیم پہلے انگلینڈ میں بائیو سیکیور ببل میں رہی پھر دبئی میں آئی پی ایل کے دوران وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ رہی۔
اب آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھی بھارتی ٹیم ایک ماہ سے زیادہ عرصہ بائیو سیکیور ببل میں رہے گی۔